اتحادیوں کی علیحدگی کی صورت میں بھی حکومت کو خطرہ نہیں، جرمن سپیکر

بدھ 10 جولائی 2019 09:30

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) جرمن پارلیمان کے سپیکر وولفگانگ شوئبلے نے کہا ہے کہ اگر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مخلوط حکومت کا ساتھ چھوڑ بھی دے تو بھی چانسلر انجیلا میرکل کی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خزانہ اور پارلیمان کے موجودہ سپیکر وولفگانگ شوئبلے کے مطابق'' اگر ایس پی ڈی اپنی داخلی مشاورت کے بعد پارلیمانی مدت ختم ہونے سے قبل ہی مخلوط حکومت کا ساتھ چھوڑ بھی دے تو اس صورت میں بھی یونین جماعتیں تنہا ہی کاروبار حکومت چلا سکتی ہیں۔

‘‘ شوئبلے نے یہ بات روزنامہ بلڈ سے بات کرتے ہوئے کی۔جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر میرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی یو)، صوبہ باویریا میں ان کی ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔