فرانس، فضائی ٹکٹس پر نیا ٹیکس، ماحولیاتی تحفظ کے لیے استعمال ہوگا

بدھ 10 جولائی 2019 09:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) فرانس نے ماحول دوست نقل و حمل کے منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے ملک کے تمام ایئرپورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کے ٹکٹس پر 18 یورو یا 20 ڈالر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی وزیر مواصلات ایلزبتھ بورن نے کہا کہ فضائی سفر کرنے والوں کے ٹکٹس پر ٹیکس کا اطلاقآئندہ برس سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک اور پورپ میں جانے والی فلائٹس کے اکانومی کلاس ٹکٹ پر ڈیڑھ یورو ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ یورپ سے باہر جانے والی فلائٹس میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔ ایلزبتھ بورن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے امید ہے کہ سالانہ 18 کروڑ 20 لاکھ یورو اکھٹے ہوں گے جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا ڈھانچہ کھڑا کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔مواصلات کی وزیر نے کہا ’فضائی ٹکٹس پر یہ ٹیکس صرف بیرون ملک جانے والی پروازوں پر عائد کیا جا رہا ہے۔ فرانس میں آنے والی پروازوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔‘

متعلقہ عنوان :