رہائش کے لحاظ سے وسطی امریکا سب سے خطرناک ہیں، اقوام متحدہ

بدھ 10 جولائی 2019 10:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں دعوی کیاگیا ہے کہ وسطی امریکا رہائش کیلئے دنیا میں سب سے خطرناک جگہ ہے۔

(جاری ہے)

منشیات اور جرائم پر اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے کئے گئے ایک مطالعے کے مطابق وسطی امریکی علاقوں میں قتل اور غیر قانونی کاموں میں کافی اضافہ ہواہے۔ وسطی امریکا میں فی ایک لاکھ لوگوں پر قتل کی شرح 62.1فیصد ہے۔