جاپانی حکومت جذام کیس کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی، آبے

بدھ 10 جولائی 2019 10:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا کہنا ہے کہ حکومت، جذام کے سابق مریضوں کے اہلِ خانہ کو ہرجانہ ادا کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کرے گی۔ مقدمے کی بنیاد وہ پالیسی تھی جسکے تحت کئی عشروں تک کوڑھ کے مریضوں کو علیحدہ رکھنے کے مراکز بھیجا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ جنوب مغربی جاپان میں ایک ضلعی عدالت نے اٴْن 500 مدعیان کے حق میں فیصلہ دیا جن کے خاندان کے ارکان کو مذکورہ مراکز بھیج دیا گیا تھا۔

جج نے کہا کہ الگ کر دینے کی پالیسی 1960ء تک غیر ضروری ہو چکی تھی لیکن حکومت نے 1996ء تک اسکا خاتمہ نہیں کیا۔جج نے حکومت کو حکم دیا کہ مدعیان کے خاندانوں سے برتے گئے امتیاز اور انہیں پہنچنے والی تکلیف کی تلافی میں مدعیان کو تقریباً 35 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :