جاپانی کری گروپ بھارت میں ریستوران کھولے گی

بدھ 10 جولائی 2019 10:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) جاپان میں جاپانی طرز کے کری یعنی سالن کی سب سے بڑا ریستوران چین، بھارت میں ریستوران کھولنے کیلئے ایک تجارتی ادارے سے اشتراک کر رہی ہے۔کری ہاؤس کوکو اِچی بان یا کی منتظم کمپنی نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال فروری میں نئی دہلی علاقے میں پہلا ریستوران کھولنے کیلئے مِتسٴْوئی اینڈ کو کیساتھ شراکت داری کریگی۔

(جاری ہے)

یہ کمپنیاں لگ بھگ 2030ء 30 ریستوران کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔کری کا ذائقہ وہی ہوگا جو جاپان میں فراہم کیا جاتا ہے۔ ایک عام ڈِش کی قیمت تقریباً 7 ڈالر ہوگی۔اِن جاپانی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں کاروبار کیلئے بلند توقعات رکھتی ہیں جہاں متوسط آمدنی والے خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور غذا کے ذائقوں میں وسعت آ رہی ہے۔کری ہاؤس کوکو اِچی بان یا کے 10 سے زیادہ ملکوں اور خطّوں میں پہلے ہی ریستوران موجود ہیں جن میں چین، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔