Live Updates

عمران خان اگلے سال تک ہی حکومت چلا سکیں گے

اگلے پانچ ماہ میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کا نتیجہ کیا ہو گا؟ نجم سیٹھی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 جولائی 2019 16:41

عمران خان اگلے سال تک ہی حکومت چلا سکیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جولائی 2019ء) : معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نومبر میں جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اگلے تین چار میں کافی فیصلے ہونے جا رہے ہیں،اور کچھ ایسے فیصلے ہوں گے جس کے بعد عمران خان کی حکومت نہیں چل سکے گی۔تاہم میرا خیال ہے کہ عمران خان اگلے سال تک حکومت چلا سکتے ہیں۔

اور یہ تب ممکن ہو سکتا ہے جب عمران خان کوئی حماقتیں نہ کریں جیسا کہ نواز شریف بھی کرتے رہے۔اگر عمران خان سب ٹھیک کر لیں تو ان کی حکومت کا بچاؤ ممکن ہو سکے گا لیکن اگر عمران خان نے کوئی چالاکیاں کرنے کی کوشش کی تو پھر پتہ نہیں کیا ہو گا۔خیال رہے اس سے قبل بھی سیاسی رہنماؤں کی طرف سے کہا گیا کہ عمران خان کے لیے 2019ء پاکستان کے لیے اہم ترین سال ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

2019ء آئندہ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا۔2020ء کپتان کے لیے خطرناک سال ثابت ہو گا۔جب کہ : سینئیر صحافی و تجزیہ نگار اوریا مقبول جان نے کہا تھا کہمیں ایک بات بتا دوں کہ 9 جون سے 20 کے درمیان پاکستان ملک کے اندر ایک ایسی خرابی دیکھے گا جس میں یا تو سسٹم کو لپیٹ دیا جائے گا لیکن اگر عمران خان 20جون تک حکومت نکال گیا تو پھر اپوزیشن جماعتیں رگڑی جائیں گی۔

جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وساننے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2020 میں ختم ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آ رہی ہے ۔ منظور وسان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 18ویں ترمیم ختم کروانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں جبکہ حکومت نے 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو10 ماہ میں بے روزگار کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات