پاک قطر فیملی تکافل کی تیمرگرہ میں نئی شاخ کا افتتاح!

پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں خیبر پختونخواہ میں تیمرگرہ شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ نئی برانچ کا افتتاح پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس نے کیا اس موقع پر کمپنی کی سینئرریجنل ٹیم بھی موجود تھی

بدھ 10 جولائی 2019 17:51

پاک قطر فیملی تکافل کی تیمرگرہ میں نئی شاخ کا افتتاح!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی میں خیبر پختونخواہ میں تیمرگرہ شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ نئی برانچ کا افتتاح پاک قطر فیملی تکافل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد منہاس نے کیا اس موقع پر کمپنی کی سینئرریجنل ٹیم بھی موجود تھی۔نئی برانچ تیمرگرہ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کوتکافل کی وسیع خدمات فراہم کرے گی۔


     اس موقع پر محمد منہاس نے کہاکہ نئی شاخ کا افتتاح کرکے انہیں خوشی ہورہی ہے انہوں نے پاک قطر کی ریجنل ٹیم کی پاکستان میں تکافل کے فروغ کیلئے جانے والی کوششوں اور عزم کو سراہا۔محمد منہاس نے کہاکہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑے تکافل کمپنی ہے جو پاکستان اور پاکستان میں تکافل کی ترقی کیلئے پرُ عزم ہے۔

(جاری ہے)


    انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ میں نئی برانچ کا مقصد پاک قطر تکافل کے شرکاء کو تکافل کی مکمل خدمات فراہم کرناہے۔

یہ برانچ پاک قطر فیملی تکافل کے عزم ہر شہری کو تکافل کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کااعادہ ہے۔ برانچ تکافل کے شرکاء کیلئے ون اسٹا پ شاپ ہے اور انہیں امید ہے کہ اس برانچ کے ذریعے ان کے ممبرز کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا۔
    پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔

پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔    
    پاک قطر فیملی تکافل گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔


    پاک قطر فیملی تکافل کمپنی کا ملک کے 60سے زائد شہروں میں 70سے زائد برانچزکے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا تکافل برانچ نیٹ ورک ہے۔ یہ برانچیں ملک بھر میں 7لاکھ سے زائد انفرادی ممبران کوتکافل خدمات فراہم کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی پاکستان میں950سے زائد کارپوریٹ ممبران کو تکافل پراڈکٹس فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :