Live Updates

سلیکٹڈ حکومت ملک کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے،نفیسہ شاہ

بدھ 10 جولائی 2019 22:18

سلیکٹڈ حکومت ملک کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے،نفیسہ شاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ملک کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے لاعلمی روس کے صدرکی طرف سے دعوت نامہ ملنے کے دعوے کی تردید کی وجہ سے قوم اور وزارت خارجہ کو شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کو غلط انداز سے پیش کرنے پر بھی قوم کو خفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرائیور تو بن سکتے ہیں مگر اسٹیٹ من نہیں بن سکتے۔ ان کی نالائقی کے قصے اب عالمی سطح پر شہرت پار ہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور سفارتی تعلقات اور خط و کتابت دفتر خارجہ کے ذریعے ہوتی ہے مگر سلیکٹڈ وزیراعظم جو جمہوری آداب کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے ان کی نالائقی کی وجہ سے خارجہ امور کے معاملات بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ غیرملکی حکمرانوں کی ڈرائیونگ خوشامد کے زمرے میں آتی ہے۔ عمران خان کے پاس حکومت کرنے کا وقت تو ختم ہوا چاہتا ہے مگر جب تک چند دنوں کے لئے یہی منصب پر فائز ہیں اس منصب کی لاج رکھنے کے لئے انہیں سفارتی آداب سمجھنے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات