Live Updates

راولپنڈی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور شہر کی تاجر برادری کے تمام دھڑوں کا 13جولائی کو مکمل شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان

بدھ 10 جولائی 2019 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) راولپنڈی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن اور شہر کی تاجر برادری کے تمام دھڑوں نے موجودہ بجٹ میں بے بنیاد ٹیکس گرانی اور افراط زر کی حالت سے کاروباری بندش ،بے لگام مہنگائی،گیس، بجلی، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور ٹیکس وصول کرنے کی غلط پالیسیوں کے خلاف13جولائی کو مکمل شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے صنعت و تجارت سرمایہ کاری سے منسلک افراد اداروں اور کاروباری سر گرمیوں پرخصوصی توجہ نہ دی تو شہروں میں پہیہ جام ہڑتال ہو جائے گیتاجر برادری کا کہنا ہے کہملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کی ہڈیوں کو نوچ رہی ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بے روزگاری گھروں کے در وازو پر دستک دے رہی ہے حکومت کی ان ثلط پالیسوں اور ہر چیز پر بلا سوچے سمجھے ٹیکس لگانے کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر آ گیا ہے ان خیالات کا اظہا ر مرکزی انجمن تاجران پاکستان ٹریڈرز الائنس کے نائب صدر ملک ارشد اعوان، قادر میر اور مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار چوہدری نے پرانہ قلعہ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب مبارکباد سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے دس ماہ میں تاجروں لولی پاپ دینے اور بلند و بالا دعوئوںکے علاوہ کچھ نہیں دیا ، حکومت کی اس غلط روش کے خلاف 13جولائی کو مکمل ہڑتال ہو گی اس موقع پرملک ساجد،صنوبر گل ،ملک ارشد، معظم مغل، چوہدری مجید نے بھی خطاب کیا جبکہ پرانہ قلعہ کے نومنتخب صدر شیخ پرویز، جنرل سیکرٹری ٹکا خان نے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اعلان کیا نرنکاری بازار کے صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ صداقت نے بھی ہڑتال اور بازار بندرکھنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں نے اپنے حقوق کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیا ہے اور تاجروں کو اپنے حقوق کیلئے ہر قسم کی پر امن جدوجہد کرنے کا جمہوری حق ہے دوسری جانب ممتاز تاجر دوست رہنما و راولپنڈی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کیصدر شیخ آصف ادریس نے وفاقی بجٹ بے بنیاد ٹیکس گرانی اور افراط زر کی حالت سے کاروباری بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کے اتار چڑھائو نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے جس نے وطن عزیز میں سرمائی کاری متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری سخت پریشان ہے رہی سہی کسر سونے کے نرخ میں غیر ضروری رد بدل نے پوری کر دی سیلز ٹیکس کا نفاذ نا ممکن سالانہ گوشواروں کو آسان کیا جائے ہم اس سلسلے میں حکومت سے مل کر ایکسپورٹ بھی کرائیں گے آصف ادریس نے کہا کہ عمران خان ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اپیل کی صنعت و تجارت سرمایہ کاری سے منسلک افراد اداروں اور کاروباری سر گرمیوں پرخصوصی توجہ دیں اہل اقتدار نے مزید تاخیر کی تو شہروں میں پہیہ جام ہڑتال ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ13جولائی کو تاجر برادری کے ساتھ شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی تاجر برادری اپنے مسائل کے حل کیلئے تمام تاجر برادری کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک مسائل کا حل نہیں نکلتا تاجر برادری کا ساتھ رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات