Live Updates

سندھ میں گورنر راج لگانے کا ارادہ ہے نہ کبھی اس پر غور کیا ہے، وزیراعظم

میں نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی کبھی بات نہیں کی،عمران خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 10 جولائی 2019 21:32

سندھ میں گورنر راج لگانے کا ارادہ ہے نہ کبھی اس پر غور کیا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں گورنر راج لگانے یا نہ لگانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی کبھی بات نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جب انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انکا سندھ میں گورنر راج لگانے کا ارادہ ہے نہ کبھی اس پر غور کیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید نتایا کہ اپوزیشن میرے منہ سے صرف تین الفاظ سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ میں ’این آر او‘ کے تین لفظ بول دوں لیکن میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود ایک دوسرے پر کیسز کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کیسز کر کے انہیں رکھ دیا اور کہا کہ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ پہلے دن سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بھی پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا اور یہ صرفاین آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ ویزراعظم تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں جلد امریکہ جا رہا ہوں اور میں وہاں جا کر ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہر یں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی کے 40دورے کیے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے 20دورے کیے، یہ لوگ وہاں کیا لینے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے اور انہیں نہیں پکڑیں گے تو یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات