جاپان میں نایاب 24 انگوروں کا گھچا 17 لاکھ روپے سے بھی زیادہ میں فروخت ہوا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 جولائی 2019 23:44

جاپان میں نایاب  24  انگوروں  کا گھچا 17 لاکھ روپے سے بھی زیادہ میں فروخت ..

جاپان میں ہونے والی ایک نیلامی میں نایاب 24 انگوروں کا گھچا 11 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے، جس نے  ان انگوروں سے مہنگے ترین انگور بنا دیا ہے۔
کانا زاوا کے ایک نیلام گھر  نے بتایا کہ کاروباری شخصیت تاکاشی ہوسوکاوا ، جن کی اشہیکاوا پریفیکچر میں ہوٹلوں کی چین ہے، نے سب سے زیادہ بولی دے کر یہ انگور خریدے ہیں۔ان انگوروں کو روبی رومن انگور کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ انگور 2008 میں مارکیٹ میں آنا شروع ہوئے تھے۔ ان انگوروں میں زیادہ شکر، کم تیزابیت اور رس ہوتا ہے۔ہوسوکاوا نے  رپورٹروں کو بتایا کہ انہوں نے انگوروں کے مارکیٹ میں آنے کے 12 سال ہونے اور  مئی میں شروع ہونے والے نئے شاہی دور، ریوا، کے آغاز کی خوشی میں 1.2 ملین رقم خرچ کی ہے۔
امید ہے کہ اس سال 26 ہزار روبی رومن انگور فروخت ہونگے۔ ان انگوروں کی محدود تعداد میں دستیابی نے انہیں کافی قیمتی انگور بنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :