ریپ کے بعد قتل معاملہ، جرمنی میں ایک عراقی کو عمر قید

علی بشیر نے گزشتہ برس جولائی میں جنسی زیادتی کے بعد 14 سالہ لڑکی کو قتل کردیا تھا

جمعرات 11 جولائی 2019 12:45

ریپ کے بعد قتل معاملہ، جرمنی میں ایک عراقی کو عمر قید
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) ایک جرمن عدالت نے ایک عراقی شہری کو ایک ٹین ایجر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 14 سالہ زوزانا ماریا فیلڈمان کے قتل پر جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے ملک میں مسلم تارکین وطن کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ علی بشیر نامی 22 سالہ مجرم کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہو گئی تھی، جب کہ اسے ویزباڈن شہر کی ایک عدالت نے یہ سزا سنائی۔ علی بشیر نے گزشتہ برس جولائی میں اسی شہر میں جنسی زیادتی کے بعد 14 سالہ لڑکی کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :