کسان دوست اقدام سے حکومت پنجاب نے ملکی معشیت کی بحالی اور مستقل بنیادوں پر تعمیروترقی کی بنیاد رکھ دی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 جولائی 2019 17:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے کسانوں،چھوٹے زمینداروں کی خوشحا لی اور زراعت کے شعبہ کی ترقی میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوا اور اس کسان دوست اقدام سے حکومت پنجاب نے ملکی معشیت کی بحالی اور مستقل بنیادوں پر تعمیروترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔

کھاد کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ زراعت اور ریونیو کے مجسٹریٹس کریک ڈاؤن کریں، انہوں نے کہا ہے کہ کھاد کے ہول سیل ڈیلرز کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کھاد کی قیمتوں اور معیار کو کنٹرول کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے ای رجسٹریشن کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری/ ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر سید شاہد بخاری اور ضلع بھر سے کسانوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں زرعی کھادوں اور ادویات کی دستیابی کی صورتحال کا جائز ہ لیتے ہوئے کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ جعلی زرعی ادویات کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ٹھوس کاروائی کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :