حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے جائیں گے

جمعرات جولائی 17:50

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر موقع ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آج 12جولائی بعد نماز جمعہ دن 2:30 بجے رورل ہیلتھ سینٹر للہ،تحصیل پنڈ دادنخان میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اے سی احمدفراز، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان،متعلقہ ایس ایچ اوز و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔