Live Updates

سینیٹ چیئرمین کیلئےماضی کا رویہ دہرایا گیا توحساب لیں گے، بلاول بھٹو

امید ہے کہ سینیٹ کےالیکشن صاف و شفاف ہوں گے، حکومت اپنا رویہ درست کرے، حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتا ہوں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 جولائی 2019 19:33

سینیٹ چیئرمین کیلئےماضی کا رویہ دہرایا گیا توحساب لیں گے، بلاول بھٹو
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جولائی 2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب پلی بارگین اپنے لیے مانگتے ہیں، کسی اپوزیشن رکن نے این آراو یا پیسوں کی بات نہیں کی، این آر او عمران خان کی ضرورت ہے، نالائق، دھاندلی زدہ، سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت کوعوام کا کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے آج سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق، دھاندلی زدہ، سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکومت کوعوام کا کوئی احساس نہیں۔

منہگائی کا سونامی آ گیا ہے۔ غریب پس رہے ہیں۔ ہر چیز پر ٹیکس لگ رہے ہیں۔ عوام دشمن بجٹ واپس لے کرعوام دوست بجٹ دیا جائے۔ یہ بجٹ پاکستان کا نہیں بلکہ باہر کا بنایا ہوا ہے۔ حکومت کی نالائقی کا بوجھ ٹیکس اور منہگائی کی صورت میں نکل رہا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کو پیسے کم دیے جا رہے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے حصے پر اسلام آباد میں بیٹھا کٹھ پتلی قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ وہ ہمارا اعتماد کھوچکے ہیں۔ صادق سنجرانی ہماری حمایت سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔ اب اپوزیشن تبدیل ہوگئی اس لیے وہ بھی تبدیل ہونگے۔ حکومت اپنا رویہ درست کرے۔ سینیٹ چیئرمین سے متعلق ماضی کا رویہ دہرایا گیا تو حساب لیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن صاف و شفاف ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے رہبرکمیٹی میں حاصل بزنجوکو چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا۔ حاصل بزنجو کی بطور چیئرمین سینیٹ نامزدگی کی توثیق کرتا ہوں۔ اس سے قبل چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کا غربت مٹاوپروگرام پورے سندھ میں پھیل رہا ہے۔ جوکہتے پیپلزپارٹی کچھ نہیں کرتی، ان کو میرا جواب سندھ کی خواتین ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی حکومت نے شروع کیا۔ پوری دنیا تسلیم کررہی ہے کہ سندھ کی خواتین سب سے آگے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کرنے دیں۔ ینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی ان کی کوشش ہوگی لیکن عوام ان کو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ بلاول بھٹو نے شرکاء سے کہا کہ آپ کو لگتا ہے حکومت کو خواتین، بچوں اور مردوں کا احساس ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک لاکھ 80 ہزار خواتین کو بلا سود قرضے دیے ہیں۔

سندھ میں 50 ہزار خواتین کو ووکیشنل ٹریننگ دی گئی ہے۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ گھوٹکی کے غریب عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے فنڈز دیں گے۔ سندھ حکومت نے10 لاکھ گھرانوں کو سہولتیں فراہم کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے بھی ان پاکستانیوں کو زمین دلوائی تھی جو اپنی زندگی میں کبھی زمین کے مالک نہیں بنے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک بھر میں نوجوانواں کو روزگار دیا۔

بینظیر کے دور میں مشہور تھا، بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔ خیبرسے کراچی تک لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کررہی ہیں۔ خواتین کی معاشی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں اگلی حکومت بھی پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ سندھ کے مستقبل کیلئے مل کرکام کرنے کی ضرورت  ہے۔ بلاول نے کہا کہ مل کر کام کریں گے تو تمام شعبوں میں بہتری لا سکیں گے۔ جب ملکر کام کریں گے تو ایک اور انقلاب آئے تو ہم سندھ کی معیشت کو بہتر کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات