غیر ملکی صحافی کی لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی سے بدزبانی

صحافی کا ٹویٹر اکاوٴنٹ مبینہ طور پہ پاکستان میں بند کیے جانے پہ صحافی غصے میں بار بار وزیرخارجہ کو انگلی دکھا کر بات کرتا رہا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 11 جولائی 2019 19:41

غیر ملکی صحافی کی لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی سے ..
لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11جولائی2019ء) غیر ملکی صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بد زبانی کر ڈالی۔ شاہ محمود قریشی لندن میں پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا وجاب دے رہے تھے جب ایک صحافی نے ان سے سوال کرنے کی بجائے بدتمیزی شروع کر دی ۔ صحافی نے الزام لگایا کہ اسکا ٹویٹر اکاوٴنٹ پاکستان میں بند کر دیا گیا ہے اور یہ آزادی صحافت پر وار ہے۔

غیر ملکی صحافی غصے میں بار بار وزیرخارجہ کو انگلی دکھا کر بات کرتا رہااور غیر مہذب الفاظ کا استعمال بھی کرتا رہا۔ شاہ محمود قریشی نے صحافی کے سوال پر اس سے تحمل سے بات کرنے کو کہا اور انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کا اکاوٴنٹ بند نہیں کروایا اور نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی علم ہے۔

(جاری ہے)

صحافی نے دوبارہ کھڑے ہو کر وزیرِ خارجہ کی طرف انگلیاں اٹھا اٹھا کر بات کرنا شروع کی تو انتظامیہ نے اسے تحمل کا مظاہرہ کرنے کو کہا جس پر وہ بیٹھ گیا۔

شاہ محمود قریشی نے صحافی کو اس کے بعد اسی کے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈبل سٹینڈرڈز ہیں۔ 
 شاہ محمود قریشی اس وقت دورے پر لندن گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے برطانیہ میں آباد پاکستانیوں سے خطاب بھی کیا۔ محمود قریشی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں ایک خاص سوچ کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، یہ کون کررہا ہی ان کے مقاصد کیا ہیں یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سوالات کی تہہ تک جانا ہوگا ، ان سوالوں کی تہہ تک ہم پہنچ جائیں تو دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے اور ارادے بے نقاب ہوجائیں گے، ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے، تاریخ سے نہ سیکھا تو ہم خطاء کھائیں گے، برطانیہ میں مقیم پندرہ لاکھ یکجا، منظم اور ایک آواز بن جائیں تو انتشار کا بیج بونے کی خواہش مند قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود، ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں .