Live Updates

تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، وزیراعظم کی سنجرانی کو یقین دہانی

مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کونسی جمہوری اقدار ہیں، عمران خان

جمعرات 11 جولائی 2019 20:56

تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، وزیراعظم کی سنجرانی کو یقین دہانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی جس میں ان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم تحریک کی ناکامی کے لئے پراعتماد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی صاحب! آپ ایوان شاندار انداز میں چلا رہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات