بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا، چیئر مین ایف بی آر

بے نامی جائیدادوں کے معاملے پر مسائل بہت گہرے ہیں، آگے کوئی پس پردہ کوئی اور ہے،ہم سب معاملات سمجھتے ہیں ،شبر زیدی

جمعرات 11 جولائی 2019 20:56

بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا، چیئر مین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہاہے کہ بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کو سیکشن 114 کے تحت نوٹس ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بے نامی جائیدادوں کے معاملے پر مسائل بہت گہرے ہیں، آگے کوئی پس پردہ کوئی اور ہے، ہم سب معاملات سمجھتے ہیں۔سیّد شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی کوئی بھی انڈسٹری بند نہیں ہے۔ تاجر کہتے ہیں شناختی کارڈ کی شرط ختم کردیں تو باقی سب مان لیں گے۔چیئر مین ایف بی آرنے کہا کہ ہمیں ڈیڈلاک پیدا کرنا نہیں مسائل طریقے سے حل کرنے ہیں، اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئیتو ٹھیک ورنہ اللہ مالک ہے۔