Live Updates

حکومت ختم نبوتؐ سمیت اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے ،ہرقسم کی سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا، وزیر قانون

اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوتؐ قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا، فروغ نسیم میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے،اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا، وزیر قانون کا خطاب

جمعرات 11 جولائی 2019 20:56

حکومت ختم نبوتؐ سمیت اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے ،ہرقسم کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت سمیت اسلامی قوانین کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے اور اس حوالے سے ہرقسم کی سازش کو ناکام بنا دیا جائیگا،اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا، میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے،اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا۔

جمعرات کو یہاں وزیر قانون فروغ نسیم نے وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا دین اور پاکستان لازم و ملزوم ہے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان فلاں فٴْلاں خطرہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ابرحہ نے مکہ پر حملہ کیا تھا تع اللہ نے خود اپنے گھر کو بچایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی حفاظت بھی خدا خود کرے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا معمار مولوی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر خدانخوانستہ کبھی ختم نبوت قوانین میں ٹمپرنگ کی کوشش کی گئی تو سب سے پہلے میں استعفیٰ دے دونگا۔فروغ نسیم نے کہاکہ اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست پاکستان سے اسلام نکال دیا جائے تو ہندوستان سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے۔

انہوںنے کہاکہ مولانا عبدالکلام کی سوچ کو ہندوستان میں شکست دے دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ مل کر کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان سائنس میں ترقی نہ کر کے پستی میں گر گیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ کا اتحاد قائم کرنے کی ذمہ داری علماء کی ہے۔انہوںنے کہاکہ انگریز بین المذاہب ہم آہنگی ڈائیلاگ کراتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انگریز اپنے خطے کو فساد سے بچاتا ہے، ہمیں آج سے ہی ایک دوسرے پر تنقید بند کرنی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ آنے والی نسلیں دیکھیں گی کہ پاکستان کتنی ترقی کرے گا۔انہوںنے کہاکہ اسلام میں غوروفکر کا سبق دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام میں ھدی للناس، ھدی للمتقین اور ہوالالباب کو تصور غورو فکر سے پورا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آخری مذہب ہے اس کے بعد کوئی دین نہیں آئے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں امت اور پاکستان کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ ہمیشہ پیار کا اظہار کیا۔ فروغ نسیم نے کہاکہ سعودی عرب کا روڈ ٹو مکہ مکرمہ میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات