Live Updates

ہمیں اندرونی خلفشار اے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے، نور الحق قادری

آئندہ سال حج فلائٹس کی کسٹمزکلیئرنس اپنے ملک میں ہی ہوگی، اگلے سال مزید ائر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا، وفاقی وزیر

جمعرات جولائی 21:00

ہمیں اندرونی خلفشار اے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے، نور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہمیں اندرونی خلفشار اے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے، آئندہ سال حج فلائٹس کی کسٹمزکلیئرنس اپنے ملک میں ہی ہوگی، اگلے سال مزید ائر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں موجود رکاوٹوں کو دورکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ امت کے چیلنجز اور مشکلات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اندرونی خلفشار اے دوچار کرنے والے عوامل کا سدباب ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ شاہ فیصل کے بعد سعودی عرب اورپاکستان میں یگانگت بہت کم دیکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کوشش ہو گی کہ اس یگانگت کو قائم رکھا جائے ۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ آئندہ سال حج فلائٹس کی کسٹمزکلیئرنس اپنے ملک میں ہی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ اگلے سال مزید ائر پورٹس کو روڈ ٹو مکہ پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ اقدامات اس شخص کے ہیں جسے بعض عناصر یہودی نساری کا ایجنٹ کہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف تمام پروپیگنڈے اسرائیل اور بھارت سے ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان پراپیگنڈوں کومختلف نام دئیے جارہے ہیں۔پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس سے طاہر اشرفی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تمام مدارس نے متفقہ فتوی دیا ہے کہ حج کو سیاست کے لئے استعمال کرنا احکامات رسول کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ انتہاپسندی کی سوچ ہے،یہی لوگ تھے جنہوں نے ہمارے قوم کے بچوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ احسن قدم ہے۔
وزیراعظم کا دورہ امریکہ سے متعلق تازہ ترین معلومات