وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات جولائی 21:14

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے حسن ابدال کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثہ میں زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اٹک انتظامیہ کو ٹریفک حادثہ کے زخمیوں کیلئے مفت فوری علاج معالجے کی ہدایت کی ہے۔