وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعرات 11 جولائی 2019 21:14

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رحیم یار خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔