پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدودپیمانے پر تیزی ،تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں کے مزید5ارب33کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

جمعرات 11 جولائی 2019 21:23

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں محدودپیمانے پر تیزی ،تیزی کے باوجودسرمایہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعد محدودپیمانے پرتیزی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں کے مزید5ارب33کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت2.77فیصدکم جبکہ55.05فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسٹیل، فوڈز،توانائی،سیمٹ،کیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33959پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیاجس کے نتیجے میںدوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 33722پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 33800کی سطح ایک بار پھربحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس35.35پوائنٹس اضافے سی33875.40پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طورپر305کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی114کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،168کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں5ارب33کروڑ7لاکھ84ہزار465روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب39ارب33کروڑ37لاکھ64ہزار212روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر3کروڑ94لاکھ86ہزار850شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت11لاکھ25ہزار10شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت61.00روپے اضافے سی1369.00روپے اورپاک آئل فیلڈزکے حصص کی قیمت3.33روپے اضافے سی402.81روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سی2050.00روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت24.99روپے کمی سی700.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کودوست اسٹیل لمیٹڈ کی سرگرمیاں43لاکھ87ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت13پیسے کمی سی4.11روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں27لاکھ16ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت24پیسے کمی سی23.26روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس62.30پوائنٹس اضافے سی16010.75پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس127.71پوائنٹس اضافے سی53841.59پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس19.31پوائنٹس کمی سی24775.91پوائنٹس پربندہوا ۔