دودھ،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،علامہ اورنگزیب فاروقی

جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ایک سال کے دوراقتدارمیں جمہوریت کا چہرہ مسخ کر ڈالا، علامہ رب نوازحنفی /تاج حنفی

جمعرات جولائی 21:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی ،مولانا رب نواز حنفی اورمولانا تاج محمد حنفی نے ٹرین حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کی جائے کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہے ہیں جو افسوسناک امر ہے، رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر ٹرین حادثے میں 16 قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور ریلوے ٹریک اور ناقص منصوبہ بندی حادثات کا باعث بن رہے ہیں جو افسوسناک امر ہے۔

علامہ اورنگزیب فاروقینے کہاکہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے علامہ رب نوازحنفی نے کہاکہ دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ۱یک سال کی تکمیل کے قریب پہنچنے پر حکمراں جماعت کا غریب عوام کیلئے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

عوام الناس کو مہنگائی ،لوڈشیڈنگ اور کرپشن مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میںپیٹرولیم اور گیس قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے ۔موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،موجودہ حکومت اپنے ایک سالہ دور میں عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری،غربت ،کرپشن ،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہ دے سکی ، حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا،ذخیرہ اندوزاورمہنگائی مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے۔

جمہوریت کی دعویدار حکومت نے ایک سالہ دوراقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ،انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں ۔حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے ۔ موجودہ حالات میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ،عوامی ووٹوںپر اسمبلی میں پہنچنے والے عوام کو بھول گئے،اب وقت آگیاہے کہ عوام دوست اور دشمن میں تفریق سمجھے ۔