شہباز شریف کل نیب کی انکوائری کے روبرو پیش ہونگے

جمعرات 11 جولائی 2019 22:10

شہباز شریف کل نیب کی انکوائری کے روبرو پیش ہونگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کل جمعہ کو) نیب کی انکوائری کے روبرو پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف اس سے قبل نیب کی جانب سے کی جانے والی طلبی پر نیب کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھے۔ جس کے باعث نیب لاہور کی شہباز شریف کو منی لانڈرنگ، آمدنی میں ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔