میٹرک بورڈ میں سالانہ نتائج کے موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر آرکیف ہال پشاور میں تقریب کا اہتمام

ہیپی ڈے سکول سسٹم میں سالانہ نتائج کے موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات اور ٹیچرزکیلئے تقسیم انعامات ،نقد کیس اور ایوارڈ کا آر کیف ہال پشاور میں اہتمام کیا گیا۔

جمعرات 11 جولائی 2019 22:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) ہیپی ڈے سکول سسٹم میں میٹرک سالانہ نتائج کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں بچوں کے والدین کو بھی مدعوکیاگیا تھا جس نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے ڈائریکٹر ڈا کٹر سیدداؤد بخاری کو مدعو کیا گیا تھا مہمان خصوصی نے اپنی خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اساتذہ تمام صلاحتیںبروئے کار لاکر ایسی نسل تیار کریں جو ملک و قوم کی خدمت کرسکے ہم بچوں کے ہاتھوں میں قلم کتاب دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا ایک بہتر فرد بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکے اور بڑوں کا ادب کریںپرنسپل میمونہ رؤف نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتیں نئی نسل کے تربیت پر خرچ کریں تاکہ ایسی نسل تیار ہوسکے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب کے دوران سکول ڈائریکٹر ڈاکٹر سید دائود بخاری اور پرنسپل میمونہ رؤف نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات ، اور بہترین کارکردگی پر ٹیچر زکو نقد کیش، انعامات ،سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ ز تقسیم کئے۔ اور بچوں اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل میمونہ رؤف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اور طلباء و طالبات کو چاہئے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے حصول سے ہی معاشرے میں ترقی اور بہتری لائی جا سکتی ہے ۔تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میںحصہ لیا اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :