برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ایران

جمعرات 11 جولائی 2019 22:36

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) ایران نے خلیج فارس میں برطانوی آئل ٹینکر ہیریٹج پر قبضہ کرنے کے برطانوی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ برطانیہ ایسے الزامات کشیدگی پیدا کرنے کیلئے لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کی کشتیاں خلیج فارس میں معمول کے مطابق فرائض کی ادائیگی کیلئے گشت کرتی ہیں اور اس دوران ان کا کسی بھی برطانوی آئل ٹینکر سے سامنا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکا کے دفاعی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیج فارس میں ایران کی پانچ کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے عالمی ذرائع ابلاغ میں اس الزام ،کے بعد کہ خلیج فارس میں ایران کی کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور برطانیہ کے بحری جہاز ایچ ایم ایس مونٹ رز کی مداخلت کے بعد ایرانی کشتیاں پیچھے ہٹیں ،کی ایرانی فورسز نے سختی سے تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :