اقوام متحدہ کی لیبیا میں جنگ بندی کی اپیل

جمعرات 11 جولائی 2019 22:36

آقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) لیبیا میں اقوام متحدہ کے مشن (یواین ایس ایم آئی ایل ) نے ملک کے جنوبی حصے میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔یواین ایس ایم آئی ایل نے یہ اپیل لیبیا کے جنوبی علاقے میں قبائلی تصادم کے خدشے کے پیش نظر کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے مشن نے ایک بیان میں کہا یواین ایس ایم آئی ایل کو بالخصوص مرزوق شہر میں جاری جنگ پر بے حد تشویش ہے جہاں شہریوں کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر اپریل کے مہینے میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے حملوں کے آغاز سے اب تک تقریبا ایک ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔ مشرقی لیبیا میں تارکین وطن کے کیمپ پر کئے جانے والے فضائی حملے میں ترپن افراد ہلاک ہوئے تھے