سعودی عرب میں حج اور عمرہ کیلئے نیا ایئر پورٹ تعمیر کیا جائے گا

لفیصلہ پراجیکٹ کے تحت مکّہ مکرمہ میں اس ایئرپورٹ کی تعمیر کے لیے زمین مختص کر دی گئی

جمعرات 11 جولائی 2019 22:55

مکّہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) سعودی عرب میں عازمین حج و عمرہ کی سہولت کے لیے الگ سے ایئر پورٹ تعمیر کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے زمین مختص کر دی گئی ہے۔ یہ ایئر پورٹ مکّہ مکرمہ میں الفیصلیہ پراجیکٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے جو مقدس شہر کی ایکسٹینشن ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے تیار کیا جانے والا یہ ایئر پورٹ جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتھارٹی کے ماتحت ہو گا۔

سبق نیوز ویب کے مطابق گورنر مکّہ شہزادہ خالد الفیصل نے مکّہ مکرمہ میں حج و عمرہ ایئرپورٹ کے لیے زمین مختص کر دی ہے۔ شاہ خالد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس حج و عمرہ ایئر پورٹ سے زائرین کو بے پناہ سہولت مِلے گی۔ یہ ایئرپورٹ الفیصلیہ ایئرپورٹ کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔