محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کی مبینہ نااہلی، راول ڈیم کے پانی میں چوتھی بار زہر ملا دیا گیا

مختلف اقسام کی لاکھوں مچھلیوں کی ہلاکت ،ٹھیکیدار کو کروڑوں کا نقصان ،فشریز اہلکار لمبی تان کر سو گئے ق* ٹھیکہ مخالف عناصر نے جڑواں شہروں کے لاکھوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں

جمعرات 11 جولائی 2019 23:08

محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کی مبینہ نااہلی، راول ڈیم کے پانی میں چوتھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کی مبینہ نااہلی، راول ڈیم کے پانی میں چوتھی بار زہر ملا دیا گیا۔مختلف اقسام کی لاکھوں مچھلیوں کی ہلاکت ،ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا ،فشریز اہلکار لمبی تان کر سو گئے، ٹھیکہ مخالف عناصر نے جڑواں شہروں کے لاکھوں افراد کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز اور دیگر اداروں کی مبینہ نااہلی، راول ڈیم کے پانی میں چوتھی بار زہر ملا دیا گیا ڈیم کے پانی میں زہر ملانے میں مقامی عناصر اور کشتی مافیا ملوث ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی ڈیم میں زہر ملایا گیا تھا جسکی تصدیق پنجاب فرانسک لیبارٹری لاہور کر چکی ہے ۔اس حوالے سے مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ مقامی ٹھیکیدار کی مدعیت میں مبینہ عناصر کے خلاف درجنوں ایف آئی آرز کے اندراج کے باوجود ذمہ دران کے خلاف کاروائی کا نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،شہریوں نے کمشنر اسلام آباد اور آئی جی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ فشریز کے عملہ کی نااہلی پھر کھل کرسامنے آگئی،ڈیم میں زہر ملانے والے عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔