جامعہ سندھ کی40 افسران و ملازمین کیلئے تعلیمی کانووکیشن 2016ء میں بہترین کارکردگی دکھانے پرتعریفی سرٹیفکیٹ

جمعرات جولائی 23:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) جامعہ سندھ کے کنٹرولر آفس کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن اور کنٹرولر آفس کے 40 افسران و ملازمین کو تعلیمی کانووکیشن 2016ء میں بہترین کارکردگی دکھانے پر شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے اس موقع پر انہوں نے ریٹائر ہونے والے ناظم امتحانات محمد علی روشن پٹھاں کو الوداعی پارٹی دینے کا بھی اعلان کیا آج کے دور میں عزت و مرتبے سے ریٹائر ہو جانا بھی ایک غنیمت ہے جو کہ محمد علی روشن پٹھان کے حصے میں بھی آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں واقع سینیٹ ہال میں کنٹرولر آفس کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن اور کنٹرولر آفس کے افسران و ملازمین کو تعلیمی کانووکیشن 2016ء میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ الجامعہ سندھ نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ شاندار کیریئر رکھنے والے محمد علی روشن پٹھان مان و مرتبے کے ساتھ آج ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن یہ بھی دکھ ہے کہ جامعہ سندھ ایک بہترین و ایماندار افسر سے محروم ہو رہی ہے اس موقع پر کنٹرولر محمد علی روشن پٹھان نے کہا کہ جمعہ کا دن ان کی یونیورسٹی سروس کا آخری دن ہے اور وہ عمر کے 60 سال مکمل کرنے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے، جس کی خدمت کرنا ان کیلئے تاحیات اعزاز رہے گا بعد میں تعلیمی کانووکیشن 2016ء میں بہترین کاکردگی دکھانے والے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن اور کنٹرولر آفس کے 40 افسران و ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر برفت نے ناظم امتحانات محمد علی روشن پٹھان کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :