Live Updates

کراچی، بے روزگار نوجوانوں سے غیرملکی ملازمتوں کے نام پر باپ بیٹے اور ٹولہ کا کروڑوں روپے کا فراڈ اور منی لانڈرنگ ،بیٹا امریکہ فرار

جمعرات 11 جولائی 2019 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) بے روزگار نوجوانوں سے غیرملکی ملازمتوں کے نام پر باپ بیٹے اور ٹولہ کا کروڑوں روپے کا فراڈ اور منی لانڈرنگ بیٹا امریکہ فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

باپ فرار ہونے کی کوشش میں باپ بیٹے کے ہاتھوں لوٹنے والے متاثرین کا ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور رقم واپسی کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق چوہدری انور ساجد نامی شخص اور اس کے بیٹے خرم ساجدنے ایک سال قبل بدین سمیت ملک بھر کے ایک ہزار سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو ملائیشیا میں روزگار دلوانے کے بہانے ویزا فیس ایف آئی اے کسٹم ایمیگریشن کے علاوہ ملائیشیا سفارت خانہ میں رشوت کے نام پر تین لاکھ سے چار لاکھ روپے ایڈوانس رقم وصول کر ان سے ان کے پاسپوٹ اپنے پاس جمع کر لیئے اور چند نوجوانوں کے کراچی لاہور اور اسلام آباد سے میڈیکل ٹیسٹ بھی کروائے گئے اور پچاس کے قریب افراد کو ورک ویزا کی بجائے ویزٹ ویزا پر ملائیشیا روانہ کیا گیا ان افراد کو ملائیشیا روانگی سے قبل ڈالر کی بھاری کرنسی بھی دی گی جو ملائیشیا پہنچتے ہی خرم نے ان سے واپس لے لی ان بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت اور روزگار کی بجائے ملائیشیا کے دوردراز علاقوں کے گھر میں غیراعلانیہ طور پر قید کر کہ رکھا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ عمران خان حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کوچھ تبدیلیاں اور سختیاں کی گئی ہیں جس کے باعث کام میں مشکلات آرہی ہیں اور جلد مسئلہ حل کرلیا جائے گا جس کے لئے ایک بار واپس پاکستان جانا پڑے گا اور ان نوجوانوں کو واپس پاکستان روانہ کیا گیا.ایک سال گزر جانے کے بعد بے روزگار افراد نے ان سے وعدہ کے مطابق تین ماہ کے اندر ملایشیا لے جانے اور وہاں ملازمت دلوانے کے لئے مطالبہ اور رابطہ شروع کئے تو ان سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کام اور ملیشیا روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے زرائع کے مطابق ملائیشیا میں موجود انور ساجد کے بیٹے خرم ساجد کی مشکوک سرگرمیوں پر ملائیشیا کہ متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کی تو خرم وہاں سے فرار ہو کر پہلے دبئی اور بعد میں گرفتاری کے خوف سے امریکہ فرار ہوگیا جبکہ ان کے والد انور ساجد کئی روز تک بدین کے علاقہ ٹنڈوغلام علی نودنبالو کے قریب ان کے فارم ہاس میں موجودگی کی اطلاع پر ان کے ہاتھوں لوٹے افراد کو ملی تو متاثرین کی ایک بڑی تعداد وہاں پر پہنچ گی جس کے باعث چوہدری انور ساجد وہاں سے بھی غائب ہو گیا ہے زرائع کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ امریکہ فرار ہونے کے لئے کوشش کر رہا ہی. دوسری جانب ملائیشیا میں روزگار اور ملازمت کے لئے ایڈوانس بھاری رقم دینے فراڈ اور جعلسازی کا شکار بے روزگار نوجوانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیرعظم پاکستان وزارت داخلہ سے فوری رقم کی واپسی اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری رقم واپس نہ کی گئی تو شاہرہ فیصل سٹار گیٹ پر واقع ان کے آفس کے سامنے احتجاج اور آفس کا گھیرا کریں گی. متاثرہ نوجوانوں اور ان کے والدین کے مطابق ہم غریب ہیں ہم نے اپنے بچوں کے روزگار اور اچھے مستقبل کے دیکھائے گے خواب دیکھ کر اپنی ساری عمر کی کمائی گھر کا سامان اور مال مویشی فروخت کر کے اس جعلساز ٹولے کو دی عالی حکام انسانی ہمدری کے تحت ہماری رقم ہم کو واپس کروانے کے لئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات