چیئر مین آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے محکمہ جات کے ریکارڈ کی پڑتال کے لیے اگست کے پہلے ہفتہ میں اجلاس طلب کر لیا

جمعہ 12 جولائی 2019 00:01

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی نے محکمہ جات کے ریکارڈ کی مفصل پڑتال کے لیے اگست کے پہلے ہفتہ میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیاہے جس کا باضابطہ شیڈول پی اے سی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جار ی کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 5 اگست کو ترقیاتی ادارہ مظفرآباد6اگست میونسپل کارپوریشن مظفرآباد7اگست لبریشن سیل پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ8اگست منصوبہ بندی و ترقیات، امور دینیہ معہ سیکرٹریٹ ، وویمن یونیورسٹی باغ، وزیر اعظم سیکرٹریٹ جبکہ 19اور 20اگست محکمہ تعمیرات ورکس و مواصلات (سائوتھ)21،22اگست کو محکمہ جنگلات معہ سیکرٹریٹ اکلاس کے ریکارڈ کی پڑتال کی جائے گی۔

اجلاس میں ممبران کمیٹی سردار عامر الطاف خان ڈپٹی سپیکر اسمبلی، ملک محمد نواز خان، عبدالماجد خان، محترمہ سحرش قمر، اسد علیم شاہ ایم ایل اے سمیت پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ محکمہ جات کے حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پی اے سی اجلاس کے دوران دیگر مصروفیات نہ اختیار کریں تاکہ اُن کے محکمہ سے متعلق ریکارڈ کی بروقت پڑتال کی جاسکے۔