مظفرآباد کے نواحی علاقہ شہید گلی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم کا دورہ

جمعہ 12 جولائی 2019 00:01

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ شہید گلی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر عفت اعظم نے دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر امتیازاحمد ،ڈپٹی کمشنر بدر منیر نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کو غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ہنگامی طور پر شہید گلی پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع ملاحظہ کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو رکواتے ہوئے وارننگ جاری کی ان کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری اور محکمہ مال کا عملہ تھا ۔اس موقع پر ایس ڈی او شاہرات و عملہ بھی موجود تھے ۔عفت اعظم نے محکمہ مال کو روڈ سے ملحقہ اراضی تیس فٹ کے اندر تعمیر کی جانے والی عمارات کی رپورٹ طلب کر لی رپورٹ میں جو تعمیرات تیس فٹ کے اندر پائی گئیں انہیں مسمار کردیا جائے گا ۔عوامی حلقوں کی جانب سے سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے پر کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد عفت اعظم کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :