اٹک ، تھانہ واہ کی حدود میں براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب بس حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 32 افراد زخمی

جمعہ 12 جولائی 2019 00:05

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) تھانہ واہ کی حدود میں براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب بس حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 32 افراد زخمی ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ٹیکسلا اور حسن ابدال ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی مسافر بس نمبر LES-149 تھانہ واہ کی حدود میں براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب تیز رفتاری کے سبب بارش ہونے سے روڈ پر پھسلن ہونے کے باعث سڑک کے کنارے بے قابو ہو کر الٹ گئی بس میں 59 مسافر سوار تھے حادثہ کی صورت میں 10 مسافر سکینہ بی بی سکنہ لاہور ، نورین سکنہ لاہور ، کنزا سکنہ لاہور ، خالد شہزاد سکنہ ننکانہ صاحب ، سیف الرحمن سکنہ سوات ، اعجاز ، نیاز سکنہ سوات ، تاج سکنہ سوات جبکہ کہ 2 افراد کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ 32 مساف زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں کو واہ جنرل ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ حسن ابدال منتقل کردیا ہے ۔