سکھیکی، غیر قانونی ہاوسنگ اسیکم شروع کرنے پر 6افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ جولائی 00:05

سکھیکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2019ء) سکھیکی پولیس نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سکھیککی کی رپورٹ پر غیر قانونی ہاوسنگ اسیکم شروع کرنے پر 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس روپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سکھیکی نے قبرستان چوکی سکھیکی سے ملحقہ نئی زیر تعمیر 34کنال پر مشتمل کالونی کی چیکنگ کی تو موقع پر موجود عمران اور فیصل اس کالونی کے قیام کی منظوری یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پر کالونی کا زیر تعمیر کام روک دیا گیا اور اس کا دفتر سر بمہر کر دیا گیا اور تعمیراتی کام روک دیا گیا، سکھیکی پولیس نے چیف ّفیسر میونسپل کمیٹی سکھیکی محمد نصیر کی رپورٹ پر عمران ،فیصل وغیرہ چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ ہو ئی ہے ،

متعلقہ عنوان :