وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا‘ مریم نواز

جمعہ جولائی 00:06

وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا ، تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اب چیئرمین سینیٹ کیلئے پھربلوچستان کے حق میں رائے دی، تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب، ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف ہے۔