آئی جی پنجاب کی ولہار ٹرین حادثے میںامدادی سرگرمیوں پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش
جمعہ 12 جولائی 2019 00:07
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی علی الصبح پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس فیاض احمد پنسوتہ اوراے ایس پی ڈاکٹر حفظ الرحمن بگٹی موقع پر پہنچے اوردیگر افسران نے بھاری نفری کے ساتھ ولہار اسٹیشن پہنچ کر گاڑی سے جاں بحق ،زخمیوں سمیت دیگر افراد کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔
کچھ ہی دیر بعد ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے اور اپنی نگرانی میں جائے حادثہ کا ریسکیو آپریشن مکمل کروایا۔پولیس کی زیر نگرانی زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے ہسپتالوں میں امدادی کیمپ قائم کئے گئے جبکہ پولیس کے جوانوں نے زخمیوں کی جانیں بچانے کے لیے رضا کارانہ طور پر دل کھول کر خون کے عطیات بھی دئیے جس کی بدولت کئی قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا گیا ۔یہ امر قابل ذکرہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر آر پی او رحیم یار خان عمران محمود بھی جائے حادثہ ولہار اسٹیشن پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، ریسکیو، پاک فوج سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر اداروں کے بروقت رسپانس کی وجہ سے کافی انسانی جانیں بچا لی گئیں ورنہ جس شدت کا حادثہ ہے جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کاؤنٹرز سے متاثرین کے ورثاء کو معلومات اور رہنمائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہسپتالوں میں ٹرین حادثہ میں زخمی ہونے والے ہر ایک شخص کے ساتھ ایک ایک پولیس اہلکار بطور تیمار دار فرائض سر انجام دے رہا ہے اور اس کے ورثاء کے آنے تک پولیس یہ فریضہ سرانجام دیتے رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.