پولیس کی صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ جولائی 00:08

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا‘ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ہفتہ وار کارکردگی میں داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے 57767 مشکوک افراد کو چیک کیا جبکہ 22 ہزار سے زیادہ موٹر وہیکلز اور 25 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا‘ پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ وارکارکردگی کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے پر 25 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے‘ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس امن و امان اور شہریوں کی حفاظت کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف متحرک ہے اور شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔