منہا ج یونیورسٹی اور پاکستان لائبریرینز ویلفیئرکے تعاون سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 19ستمبر کو ہوگی

جمعہ 12 جولائی 2019 00:08

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) منہا ج یونیورسٹی لاہور اور پاکستان لائبریرینز ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سی(Transformation of Knowledge Repository in to Knowledge Economy) کے عنوان سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔کانفرنس 19 سے 20 ستمبر تک منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گی۔نامور سکالراور ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کانفرنس میں آنے والے ملکی اور غیر ملکی مندوبین کا استقبال کریں گے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد موجودہ دور میں تعلیمی سالمیت کے حوالے سے درپیش مسائل اور ان کا حل۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں میں لائبریری کی افادیت۔اہمیت اور کردار کو اجاگر کرنا۔اور موجودہ مارکیٹ کے مطابق لائبریریوں کی استعداد کار کو بڑھانا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیق کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

اس لئے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تحقیق کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ تحقیق کے فروغ میں لائبریریز کی اہمیت مسلمہ ہے۔اس حوالے سے منہاج یونیورسٹی کی جانب سے کانفرنس کے انعقاد سے ملکی اور بین الاقوامی عالمی شہرت یافتہ محققین کو اپنے مقالہ جات پیش کرنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا ہوگا تاکہ طلبہ نامور محققین کے مقالہ جات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعلیم کے فروغ اور وسائل کے اشتراک کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔۔ واضح رہے کہ کانفرنس میں پاکستان سمیت، امریکہ،برطانیہ ترکی،بھارت،بھوٹان نائیجیریا سمیت دنیا بھر سے ماہرین تعلیم، محققین اورنقاد شرکت کریں گے۔