پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، 185گرام روٹی کی قیمت پر اتفاق ہو گیا

روٹی کا وزن 195گرام کر کے قیمت 15روپے کر دی گئی: ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 11 جولائی 2019 21:25

پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، 185گرام ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی2019ء) پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشن اور انتظامیہ میں مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں میں نان بائی ایسوسی ایشن مطالبہ کر رہی تھی کہ 185گرام روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ میں نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھکی دی تھی جس کے بعد پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ان سے مذاکرات شروع کر دیے جو کہ اب کامیاب ہو گئے ہیں اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے دپٹی کمشنر محمد علی اصغر اور اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے مذاکرات میں حصہ لیا اور اب روٹی کا وزن 195گرام کر کے قیمت 15روپے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشن مطالبہ کر رہی تھی کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کر دیا تھا جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی تھی، جبکہ فائن میدے کی بوری پر 700 روپے کا اضافہ کیا گی تھاا۔

البتہ آج فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس کے باعث 500 روپے سے زائد کا اضافہ نہیں کیا جائے گا، 50 کلو فائن آٹے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ سادہ آٹے کی قیمت میں 325 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔تاہم پشاور میں نان بائی ایسوسی ایشن مطالبہ کر رہی تھی کہ 185گرام روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔ میں نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھکی دی تھی جس کے بعد پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ان سے مذاکرات شروع کر دیے جو کہ اب کامیاب ہو گئے ہیں اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :