ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ہری پور سے ڈرائیونگ کورس کرنے والوں میں تقسیم سرٹیفکیٹس کی تقریب

جمعہ جولائی 00:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول ہری پور سے ڈرائیونگ کورس کرنے والے مرد و خواتین کے اعزاز میں تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او نے کورس مکمل کرنے والے 60 مرد و خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس ڈرائیونگ سکول ہری پور سے ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے مر و خواتین کیلئے تقریب تقسیم سرٹیفکیٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ایس پی ہری پور ذوالفقار خان جدون اور اے ایس پی سرکل صدر قیس خان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے قوانین و اصولوں، نظم و ضبط اور صبر و تحمل پر عمل پیرا ہو کر نقصان و حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والے شرکاء سے پولیس ڈرائیونگ سکول میں مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں معلومات لی جس پر تمام شرکاء نے اعتماد کا اظہار کیا اور پولیس انسٹرکٹرز کے اچھے اخلاق اور رویہ کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :