ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کی شرکت

جمعہ 12 جولائی 2019 00:09

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور جرائم کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق دوران میٹنگ ڈی پی او بٹگرام نے مقدمات میں صاف، شفاف اور حقیقت پر مبنی تفتیش کرنے اور ہر حال میں ریکوری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی پی او بٹگرام کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھرکے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی او بٹگرام عبدالرئوف بابر قیصرانی نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران کو جرائم کی روک تھام کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئی حکمت عملی ترتیب دینے کا حکم دیا اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد وارداتوں کیلئے نت نئے طریقے اپنا رہے ہیں لہذا پولیس افسران بھی از سر نو حکمت عملی ترتیب دے تاکہ جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو، جرائم کی بیخ کنی پولیس اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہو سکتی ہے لہذا مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کیلئے لیزان کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیزان کونسل ممبران کے ساتھ ایس ایچ اوز ماہانہ دو میٹنگز اور اپنے سٹاف اور دیگر اہلکاران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کرے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری، منشیات کاخاتمہ و مقدمات میں ریکوری یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔

متعلقہ عنوان :