ڈپٹی کمشنر ہری پور کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چھپڑہ میں کھلی کچہری

جمعہ 12 جولائی 2019 00:09

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر کی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چھپڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، عوام کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ہری پور عارف الله نے رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان اور ضلع ناظم ہری پور کے ہمراہ چھپڑا گرلز ہائی سکینڈری سکول میں کھلی کچہری منعقد کی اور لوگوں کی شکایات کو سنا اور متعلقہ محکمہ جات کو لوگوں کی شکایات کو 15 دن میں حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر ہری پور، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1- ہری پور، تمام ضلعی افسران اور پولیس کے افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری کے اختتام پر محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ زراعت اور محکمہ واٹر مینجمنٹ کے افسران نے شرکاء کو اپنے اپنے محکمہ کے بارے میں آگاہی دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے مزید ہدایات جاری کیں کہ گائوں چھپڑا میں ایک کیمپ لگایا جائے جس میں تمام محکمہ کے افسران لوگوں کو مختلف شعبوں میں ٹریننگ، آگاہی اور مفت سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کھلی کچہری کے اختتام پر کہا کہ تمام شکایات کی نگرانی خود کریں گے اور دوبارہ بھی اس علاقہ میں کھلی کچہری لگائیں گے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل حل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :