وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نکاسی آب کی کارروائیاں تیزکرنے و ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کا حکم

جمعہ 12 جولائی 2019 00:10

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واسا حکام کو نکاسی آب کی کارروائیاں تیزتر کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واسا حکام کو موقع پر پہنچ کر کارروائیوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر نکاسی آب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک کی بلاتعطل آمد و رفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔