Live Updates

وزیراعظم 15 سینیٹرز خرید کر اپوزیشن کو شکست دیں گے

وزیراعظم نے آج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینی ہے: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جولائی 2019 22:20

وزیراعظم 15 سینیٹرز خرید کر اپوزیشن کو شکست دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعظم 15 سینیٹرز خرید کر اپوزیشن کو شکست دیں گے، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم نے آج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کو شکست دینے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کے 15 سینیٹرز کو خریدیں گے۔ وزیراعظم نے آج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی جس میں ان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم تحریک کی ناکامی کے لئے پراعتماد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی صاحب! آپ ایوان شاندار انداز میں چلا رہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات