پنجاب میں سیاحت کے فروغ میں تعاون کے لیے برطانیہ کا اظہار دلچسپی

برطانوی کونسلر برائے پاکستان افغانستان این کووان کی چئیر مین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل چیمہ سے ملاقات

جمعرات 11 جولائی 2019 22:32

پنجاب میں سیاحت کے فروغ میں تعاون کے لیے برطانیہ کا اظہار دلچسپی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء) پنجاب میں سیاحت کے فروغ میں تعاون کے لیے برطانیہ کا اظہار دلچسپی، برطانوی کونسلر برائے پاکستان افغانستان این کووان کی چئیر مین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل چیمہ سے ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کونسلر برائے پاکستان افغانستان این کووان کی چئیر مین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل چیمہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں برطانوی کونسلر کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں سیاحوں کی دلچسپی کے بہترین مقامات موجود ہیں۔ چیئرمین پی ٹی ڈی سی ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ نے ملاقات میں سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کا ایشو بھی ُاٹھایا۔ جبکہ اس دوران برطانوی کونسلر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کی مکمل بحالی زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی ڈی سی کی طرف سے شاہی جوڑے کو لاہور کے دورہ اور تایخی مقامات دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی ڈی سی کی دعوت کے بعد شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے دوران لاہور آنے کا بھی امکان ہے۔ این کووان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان میں کثیرجہتی اور دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے: