سرکاری اہلکاروں کا رویہ دیکھنےکے لیے مئیر خود معذور بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جولائی 2019 23:55

سرکاری اہلکاروں کا رویہ دیکھنےکے لیے مئیر خود معذور بن گیا
ایک غیر معمولی سماجی تجربے کے لیے میکسیکن میئر نے  معذور شخص کا روپ دھار لیا۔ وہ اس تجربے میں  معذور افراد کے ساتھ سرکاری ملازمین کا رویہ دیکھنا چاہتے  تھے۔
سماجی کارکنوں کی جانب سے معذور افراد کے بارے میں بہت سی شکایات سننے کے بعد کارلوس ٹینا ، جو میکسیکو کی  ریاست چہواہوا کے شہر    چواؤہیٹیموک  کے میئر  نے بتایا کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا ،   وہ  سرکاری اہلکاروں کے مبینہ شکار بننے والوں پر یقین کریں یا اپنے ساتھیوں پر یقین کریں، جو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے تھے۔

اسی لیے انہوں نے خود ہی معذور کا روپ دھار کر ذاتی طور پر سرکاری اہلکاروں کے رویہ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا۔معذور شخص کا روپ دھار کر میئر  اپنے دفتر اور سوشل سروسز کے دفتر  گئے۔
سرکاری اہلکاروں سے ملتے ہوئے کارلوس نے ایسا سوئٹر پہنا ہوا تھا، جس نے اُن کا آدھا چہرہ چھپایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نےسر پر  سرمئی ہیٹ  پہنا ہوا تھا اور آنکھوں پر سیاہ چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔

انہوں نے اپنے بائیں کان  پر پٹی کی ہوئی تھی تاکہ انہیں شناخت نہ کیا جا سکے ۔ اس کے بعد کارلوس وہیل چیئر پر بیٹھ کر ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ڈویلپمنٹ پہنچے۔ یہاں  انہوں نے سرکاری اہلکاروں سے مدد طلب کی۔ انہوں نے مفت کھانے کا تقاضا کیا، جو ملک کے قانون کے مطابق غریب اور معذور لوگوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔سرکاری اہلکاروں نے نہ صرف انہیں نظر انداز کیا بلکہ امتیازی سلوک کا نشانہ بھی بنایا۔


یہاں  سے مایوس ہو کر کارلوس اپنے دفتر پہنچے اور میئر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہیں بتایا گیا کہ میئر ابھی اندر نہیں ہے۔ انہوں نے سٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کرنی چاہے تو انہیں روکھے لہجے میں ہال میں انتظار کرنے کا کہا گیا۔ سیکرٹری صاحب اگلے ڈیڑھ گھنٹے تک اپنے  دفتر ہی نہیں پہنچے تھے۔یہ سب دیکھ کر کارلوس کو یقین ہوگیا کہ انہیں ملنے والی شکایات بالکل درست ہیں۔

اس پر وہ وہیل چیئر سےاٹھ کھڑے ہوئے۔ اپنا بہروپ ختم کیا اور اپنے  عملے کو حیرت ذدہ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔
میکسیکن نیوز پیپر  ایل ووسیرو  کی رپورٹ کے مطابق  کارلوس کافی عرصے سے معذوروں اور غریب افراد کو برابر کے حقوق  دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میئر بنتے ہی انہوں ے عندیہ دیا تھا کہ وہ بھیس بدل کر سرکاری اہلکاروں کا معذور لوگوں سے رویہ یکھیں گے۔
کارلوس نے بتایا کہ سرکاری اہلکاروں نے انہیں  نظرانداز کیا اور  وہ اپنے ساتھیوں کے رویے سے بھی مایوس ہوئے ہیں۔
کارلوس سے واضح کیا کہ آئندہ وہ معذور اور غریب لوگوں کے بارے میں کوئی  شکایت نہیں سنیں گے۔

متعلقہ عنوان :