ایک ہاتھ سے فرائی پین کو لکڑی کے تختے میں گاڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 جولائی 2019 23:56

ایک ہاتھ سے فرائی پین کو لکڑی کے تختے میں گاڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ
قازقستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے صرف ایک ہاتھ سے 10 فرائی پین لکڑی کے تختے  میں گاڑ دئیے۔
وزارت دفاع کے سنٹرل آرمی  سپورٹس کلب کا کہنا ہے کہ  سرگی سیرولنیکوف  اس سے پہلے بھی چار گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایک ہاتھ سے  تختے  میں کیلیں گاڑ چکے ہیں اور تختوں میں فرائی پین  بھی  گاڑ چکے ہیں۔

سرگی کو نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے میں 1 منٹ 48 سیکنڈ لگے۔اس موقع پر گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں اس ریکارڈ کا باضابطہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :