اضافہ شدہ

پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت شرح مبادلہ کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ، آئی ایم ایف بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی اپنے ٹویٹ میں شرح مبادلہ کے حوالہ سے وضاحت

جمعہ 12 جولائی 2019 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈ فنڈ فیسیلیٹی (ای ایف ای) پروگرام کے تحت شرح مبادلہ کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔ جمعرات کو آئی ایم ایف نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ای ایف ایف پروگرام کے تحت شرح مبادلہ پر کسی قسم کا کوئی اتفاق نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق شرح مبادلہ کا تعین مارکیٹ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کی حال ہی میں شائع ہونے والی سٹاف رپورٹ میں شرح مبادلہ کا تعین پیش گوئی پر نہیں بلکہ مفروضوں پر مبنی ہے۔ آئی ایم ایف کے مالی معاونت کے پروگرام کے تحت شرح مبادلہ کے ہدف پر کسی قسم کا کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا بلکہ اس کا تعین مارکیٹ کرتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کے تعین سے لچک دار شرح مبادلہ سے مسابقت، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اضافہ اور عالمی ادائیگیوں کے باعث قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے تحفظ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :